ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گواایئرپورٹ پر ریلوے اسٹیشن جیسا نظارہ، زمین پر سو رہے تھے سیاح، بھڑکے افسر

گواایئرپورٹ پر ریلوے اسٹیشن جیسا نظارہ، زمین پر سو رہے تھے سیاح، بھڑکے افسر

Tue, 09 Jul 2019 21:59:56    S.O. News Service

پنجی، 9 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا ہوائی اڈے کے مین گیٹ کے پاس زمین پر سوئے مسافروں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کوہدایات دینی پڑیں کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں دوبارہ نہ ہوں۔گوا ہوائی اڈہ بحریہ کے آئی این ایس ہنسا اڈے کا حصہ ہے، جہاں مگ۔ 29کے سمیت کئی دیگر لڑاکا طیارے رکھے جاتے ہیں۔وائرل ہوئی تصویر میں اتوار کی رات گوا پہنچے مسافر ہوائی اڈے کے ایگزٹ دروازے کے پاس زمین پر سوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے چپل اورجوتے بکھرے ہوئے ہیں، جس سے یہ کسی ریلوے اسٹیشن کا ماحول جیسا معلوم ہو رہا ہے۔حکمران پارٹی کی اتحادی گوا فارورڈ پارٹی کے نائب صدر درگاداس کامت سمیت کئی انٹرنیٹ یوزرس نے ریاست کے ہوائی اڈے کو ریلوے اسٹیشن میں تبدیل ہو جانے کو لے کر فکر ظاہر کی۔کامت نے ٹویٹ کیاکہ گوا ہوائی اڈے کا نظارہ۔کیا ہمیں گوا میں اس طرح کے سیاحوں کی ضرورت ہے۔گوا ہوائی اڈے کے حکام کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔ہمیں ایسے بیکار لوگوں کی گوا میں ضرورت نہیں ہے۔ہمیں اچھے سیاحوں کی ضرورت ہے جو آئیں اور وقت گزاریں اور گوا اور اس خوبصورتی کا لطف اٹھائیں۔گوا برانڈ کے ساتھ کسی بھی قیمت پرسمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔گوا کے ایک صحافی نے ٹویٹ کیا کہ ایسا منظر دیکھنا مضحکہ خیز ہے اور ریاست میں سیاحت کو سنجیدگی سے لینے کا وقت ہے۔ٹویٹ پر رائے دیتے ہوئے گوا ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر گگن ملک نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے اس بات کو لے کر یقین دہانی کی کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔


Share: